ایک تعارف
یہ ایک ایسا خودکار ہدایات کا مجموعہ (پروگرامنگ لینگویج ) ہے جو کہ ہر جہت کے کمپیوٹرپر استعمال ہو سکتا ہے۔ چاہے وہ ایپل ، لینّکس یا ونڈو میں سے کوی سا بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ جاوا (JAVA) اور مائیکروسافٹ (Microsoft) کے ڈاٹ نیٹ پر بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اسے بلکل مفت استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے کام اس سے لے سکتے ہیں۔
یہ ایک ہمہ جہت (Object-Oriented) مجموعہ ہے جس کو گویڈو روسم [Guido Rossum] نے 1989 میں تخلیق کیا۔ اس کو تخلیق کرنے کا بنیادی مقصد مشکل کاموں کو جلد از جلد سرانجام دینا تھا۔ یہ ہر قسم کے نِظام کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پرانے مجموعہ جات کو بھی اپنے اندر سمونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر C ++ ، C وغیرہ۔
آج کل کی بہت ساری کمپنیاں اس مجموعے کو استعمال کر رہی ہیں۔ ان میں ناسا، یو ٹیوب اور گوگل سرِفہرِست ہیں۔
آج کل کی بہت ساری کمپنیاں اس مجموعے کو استعمال کر رہی ہیں۔ ان میں ناسا، یو ٹیوب اور گوگل سرِفہرِست ہیں۔
اس مجموعے کا زیادہ تر استعمال مصنوعی ذہانت، قدرتی زبان کہ سمجھنے اور کافی دیگر معاملات میں ہے۔ اس کو عام فہم زبان میں پیش کرنے کا مقصد یہ ہے تا کہ ایک عام انسان بھی اس کو سمجھ سکے اور اس کے زریعے اپنے کام نکال سکے۔
No comments:
Post a Comment