ایک تعارف
یہ ایک ایسا خودکار ہدایات کا مجموعہ (پروگرامنگ لینگویج ) ہے جو کہ ہر جہت کے کمپیوٹرپر استعمال ہو سکتا ہے۔ چاہے وہ ایپل ، لینّکس یا ونڈو میں سے کوی سا بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ جاوا (JAVA) اور مائیکروسافٹ (Microsoft) کے ڈاٹ نیٹ پر بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اسے بلکل مفت استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے کام اس سے لے سکتے ہیں۔



آج کل کی بہت ساری کمپنیاں اس مجموعے کو استعمال کر رہی ہیں۔ ان میں ناسا، یو ٹیوب اور گوگل سرِفہرِست ہیں۔
اس مجموعے کا زیادہ تر استعمال مصنوعی ذہانت، قدرتی زبان کہ سمجھنے اور کافی دیگر معاملات میں ہے۔ اس کو عام فہم زبان میں پیش کرنے کا مقصد یہ ہے تا کہ ایک عام انسان بھی اس کو سمجھ سکے اور اس کے زریعے اپنے کام نکال سکے۔